ماڈل و میزبان انوشے اشرف کا کہنا ہے کہ امیر شوہر کی تلاش میں ہوں نہ غریب شخص کی بیوی بنوں گی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ انوشے اشرف نے مداحوں کے ساتھ سوالات و جواباتکا سیشن رکھا اور مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ایک مرد مداح نے ان سے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ وہ ان کے سوال پر ناراض ہوں گی لیکن وہ چاہتے ہیں کہ اداکارہ ان سے شادی کرلیں اور انہیں گھریلو شوہر بنائیں۔اداکارہ نے مداح کے جواب پر ناراضگی کا اظہار کیے بغیر ہی لکھا کہ وہ اتنی امیر نہیں ہیں کہ کسی غریب مرد کی بیوی بن کر شوہر کو عیاشی کروائیں اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اگر وہ شادی کریں گی تو ان کے شوہر کو کمانا پڑے گا۔انوشے اشرف نے ساتھ ہی لکھا کہ وہ کسی امیر مرد کی بیوی بھی بننا پسند نہیں کریں گی۔انوشے اشرف نے مداح کو شادی کے لیے اپنی سی وی بھیجنے کا مشورہ بھی دیا۔ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ وہ عام طور پر تنہائی کے مسئلے سے نمٹ لیتی ہیں لیکن بعض اوقات اس مسئلے سے خود کو محفوظ رکھنا مشکل ہوجاتا ہے؟ وہ انہیں کوئی تجویز دیں۔ماڈل نے انہیں جواب دیا کہ تنہا رہنا اور خود کو تنہا محسوس کرنا دو الگ چیزیں ہیں اور ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کسی نہ کسی کے ساتھ جڑا رہے۔انوشے اشرف نے مداح کو تجویز دی کہ اگر وہ نئے لوگوں سے ملنے کی خواہش رکھتی ہیں اور انہیں آزمانا چاہتی ہیں تو کھلے دل کے ساتھ ہر کسی سے ملیں اور تعلقات بنائیں لیکن اگر وہ ایسا نہیں کرنا پسند کرتیں تو پھر محدود افراد کے ساتھ ہی روابط میں رہیں اور ان کے ساتھ مضبوطی سے جڑے رہیں۔