laadla aik or reporter ki nokri khaagya

غریب ملازمین کے مخیر حضرات سے رابطے۔۔

جی ٹی وی میں ورکرز کا پیٹ کاٹ کر مالکان نے اپنے بچوں کو برانڈڈکپڑے  پہنانے شروع کردئیے لیکن غریب ملازمین کے بچے اب تک عید کے کپڑوں سے محروم ہیں۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ جی ٹی وی کی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی ورکرز دشمنی جاری رکھی ہوئی ہے  اور بلاجواز کٹوتی کا سلسلہ نہیں رک سکا ہے۔ پپو کے مطابق بلاجواز کٹوتی کا سلسلہ گزشتہ ایک سال سے جاری ہے ۔لیٹ آنے کے نام پر ، چھٹیوں کے نام پر کراچی میں متعدد ورکرز کی تنخواہوں میں کٹوتی کرلی گئی جس سے ہیڈ آفس میں کام کرنے والے ورکرز میں  مایوسی پھیل گئی ہے۔ متعدد ورکرز نے اپنے بچوں کے عید کے کپڑے خریدنے کیلئے مخیر حضرات سے رابطہ شروع کردیئے،  صحافتی تنظیموں کیلئے لمحہ فکریہ ہے عیدسر پر ہے  جبکہ غیر مسلم ممالک  بھی رمضان المبارک میں اپنے مسلم ورکرز کو رمضان میں ریلیف اور عید پر بونس دیتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں