آج ٹی وی میں کیمرہ مین کو شوکاز جاری کردیا گیا۔ جس میں الزام لگایاگیا ہے کہ کیمرہ مین نے ٹیکنیکل منیجر سے بدتمیزی کیوں کی۔۔ پپو کے مطابق واقعہ چودہ مارچ کی شام کا ہے جب آج نیوزکے اسٹوڈیو اے میں اے سی کی کولنگ کے معاملے پر ایک اسٹنٹ اور کیمرہ مین کے درمیان توتومیں میں ہوگئی، اور کافی بدمزگی بھی ہوئی۔۔جس کے بعد اس معاملے میں اسٹوڈیو انچارج، ڈی او پی اور ٹیکنیکل منیجر بھی اس معاملے میں کود گئے، پپو نے انکشاف کیا ہے کہ جس اسٹنٹ نے کیمرہ مین سے جھگڑا کیا وہ اسٹوڈیو انچارج کا “پپو” ہے اور انہیں دیگر کیمرہ مینوں سے متعلق خبریں دیتا رہتا ہے۔پپو کے مطابق یہ معاملہ وہیں ختم ہوجانا چاہیئے تھا لیکن اسٹوڈیو انچارج نے اسے انا کا مسئلہ بنالیا اور کیمرہ مین کی ڈیوٹی آؤٹ ڈور لگادی، جس پر کیمرہ مین نے اسٹینڈ لیا کہ وہ ان ڈور کیمرہ مین بھرتی ہوا ہے وہ آؤٹ ڈور کوئی اسائنمنٹ نہیں کریگا، ڈی او پی بھی اس معاملے میں آئے اور کیمرہ مین کو آؤٹ ڈور ڈیوٹی کا کہا جس پر انہیں بھی وہی جواب دیا گیا۔ پھر ایچ آر میں یہ معاملہ گیا تو اسے سمجھا بجھا دیاگیا، پپو کے مطابق آٹھ نوسال سے مذکورہ کیمرہ مین آج نیوزکا ملازم ہے اور منہ پھٹ صاف گو ہونے کے باوجود کام کے معاملے میں کبھی شکایت کا موقع نہیں دیا، جب ٹیکینکل منیجر نے کیمرہ مین کے آؤٹ ڈور اسائنمنٹ سے انکار پر بازپرس کی تو کیمرہ مین کا بلڈپریشر ہائی ہوگیا، اس نے ٹیکینکل منیجر، ڈی اوپی اور اسٹوڈیو انچارج کو مافیا قرار دے دیا۔۔جس پر جمعہ کی شام کیمرہ کو شوکاز جاری کرتے ہوئے ایچ آر نے تین دن میں جواب طلب کیا ہے۔۔

غریب کیمرہ مین کو رگڑنے کا فیصلہ ،شوکاز جاری۔۔
Facebook Comments