ghar mein dhamake se adakara zakhmi

گھر میں دھماکے سے اداکارہ زخمی۔۔

معروف اداکار منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر ان کے گھر میں دھماکے کے حوالے سے گردش کرتی خبروں  کی تصدیق کر دی۔فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکار نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئےلکھا کہ “گزشتہ اتوار کو ان کا آدھا گھر سیوریج لائن میں ہونے والے گیس دھماکے کی نظر ہوگیا۔اس دھماکے میں آدھے گھر کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن ان کی اہلیہ اور اداکارہ ایمن خان اور گھر کی ملازمہ حادثے میں زخمی ہوگئیں لیکن اللہ نے رحم کیا، دونوں اب بہتر ہیں”۔انہوں نے مزید لکھا کہ “ایسے حادثات اور وقت ہی بتاتے ہیں کہ زندگی میں کس چیز کی سب سے زیادہ اہمیت ہے، بےشک اہل خانہ اور پیاروں کی حفاظت سب سے اہم ہے”۔اداکار نے اپنے چاہنے والوں اور خیر خواہوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ “میں اور میرے اہل خانہ آپ سب کی دعاؤں اور پیار کے بہت مشکور ہیں”۔یاد رہے کہ اتوار کی شام سے ہی سوشل میڈیا پر منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں جس میں بتایا جا رہا تھا کہ “ان کا گھر کسی دھماکے کی نظر ہوگیا ہے لیکن اس کی تصدیق اداکار نے اب کی ہے”۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں