ماہرہ خان نے اسٹار بننے کے لئے کڑی جدوجہد کی ہے، ایک انٹرویو میں وہ انکشاف کر چکی ہیں کہ وہ گھر میں نہ صرف ’پوچا‘ لگاتی رہی ہیں بلکہ ٹوائلٹ بھی صاف کرتی رہی ہیں۔چند سال قبل ایک میگزین کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے اپنی زندگی کے کئی پوشیدہ گوشوں سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے بتایا کہ 17سال کی عمر میں جب وہ اداکارہ نہیں بنی تھیں، تب وہ اپنے بھائی اور اس کے ایک دوست کے ہمراہ امریکہ میں ایک ہی فلیٹ میں رہتی تھیں اور اس فلیٹ کی صفائی ستھرائی خود کرتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں وہ فلیٹ کا ٹوائلٹ بھی خود ہی صاف کرتی تھیں۔ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ”میرے چھوٹے بھائی حسان خان مجھ سے صرف ایک سال چھوٹے ہیں اور ہم جڑواں لگتے ہیں۔ ہمارے درمیان اچھی دوستی ہے۔ میرا بھائی دنیا کا بہترین انسان ہے۔۔
Facebook Comments