tamaam blue tick khatam karne ka aelan

غلط ٹوئیٹس منسوخ،آپشن جلد متعارف کرانے کا فیصلہ۔۔

ٹویٹر کی سہولت دنیا کی بڑی شخصیات استعمال کرتی ہیں لیکن ایک کلک کے بعد اس کی ٹویٹس کو اب تک واپس نہیں لیا جاسکتا۔ اس طرح املے کی غلطیوں سے لے کر غلط فہمی والی ٹویٹس بھی عوام تک پہنچ جاتی ہیں۔ اب اس تناظر میں بھیجی جانے والی ٹویٹس منسوخ کرنے کی آزمائش جاری ہے۔اگرچہ ٹویٹ کئے جانے والے پیغامات کو اب تک واپس نہیں لیا جاسکتا لیکن ٹویٹر نے ایک آپشن پر کام شروع کردیا ہے جس کی بدولت کچھ لمحات کے اندر ہی ٹویٹ کو واپس ضرور لیا جاسکتا ہے۔ توقع ہے کہ اس کے لیے آپ کو پانچ سیکنڈ مل جائیں گے ۔ اس دوران ٹویٹر پیغام کو دوبارہ پڑھنے، ٹھیک کرنے اور روکنے کا کام کیا جاسکتا ہے۔یہ پیشکش اب ٹویٹر کے کئی صارفین استعمال کررہے ہیں جس کے نتائج ٹویٹرکو ارسال کئے جائیں گے۔ اس کے بعد توقع ہے کہ یہ باقاعدہ ٹویٹر کا ایک آپشن بن جائے گا۔ تاہم اس کے بعد ٹویٹر نے ایک اور اعلان کیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ ٹویٹ واپس لینے کا وقت 5 سیکنڈ سے لے کر 30 سیکنڈ تک بھی ہوسکتا ہے۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں