sabiq ehlia ne dania shah ki video jaari kardi

غلط عورت تھی تو شادی کیوں کی؟ دانیہ شاہ ۔۔

معروف میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے روتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میں غلط عورت تھی تو عامر لیاقت نے مجھ سے شادی کیوں کی۔ گزشتہ روز عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے انکشاف کیاتھا کہ اس نے عامر لیاقت سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی طلاق لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ عامر لیاقت نہ صرف نشہ کرتا ہے بلکہ نشے میں دھت ہوکر مجھ پر تشدد بھی کرتا ہے۔ عامر لیاقت عیاش آدمی ہے لہذا عدالت عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے۔دوسری جانب عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ میں دانیہ شاہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے ان تمام الزامات کو جھوٹا قرار دیا اور دانیہ شاہ پر سنگین الزامات بھی لگائے۔دانیہ شاہ نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عامر لیاقت کے ان کے ساتھ نامناسب رویے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا وہ (عامر لیاقت حسین) نشے کرتا تھا اور گندی گندی باتیں کرتا تھا، نوکروں کے سامنے عزت بھی نہیں کرتا تھا۔ ابھی اس نے انسٹا پر اتنی گندی بات لکھی ہے۔ دانیہ شاہ یہ تمام باتیں ہوئے بتاتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور روپڑیں۔دانیہ شاہ نے مزید کہا عامر لیاقت نے میرے بارے میں اتنی غلط بات لکھی ہے اگر میں غلط عورت تھی تو مجھ سے شادی کیوں کی تھی اس نے۔ صحافی کی جانب سے دھمکیوں کے متعلق سوال پوچھنے پر دانیہ شاہ نے کہا عامر لیاقت مجھے بہت زیادہ دھمکیاں دے رہا ہے، دو تین بار مارا بھی ہے اور میرا گلا بھی دبایا ہے۔دانیہ شاہ نے مزید کہا میں اس سے کچھ نہیں لینا چاہتی تھی، نہ مجھے شہرت کی ضرورت ہے، لڑکی کوعزت کی ضرورت ہوتی ہے میں نے اس سے صرف عزت مانگی ہے مجھے میڈیا میں آنے کا نہ شوق ہے اور نہ دلچسپی۔ میں بس یہ چاہتی ہوں کہ میری خلع ہوجائے۔ میں اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔ وہ اتنی گندی گندی باتیں کررہا ہے آگے وہ کتنی گندی باتیں کرے گا۔دانیہ شاہ نے کہا میرے پاس عامر لیاقت کے خلاف سارے ثبوت موجود ہیں وقت پر سارے ثبوت دکھاؤں گی۔ انہوں نے کہا میں عامر لیاقت سے کوئی صلح نہیں کرنا چاہتی جو میری زندگی برباد کررہا ہے میں اس کے ساتھ کیوں صلح کروں۔رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے شوہر کے خلاف ثبوت پیش کرنے کا اشارہ دے دیا،انٹرویو میں دانیہ نے واضح کیا کہ میرا میڈیا میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن میں عامر لیاقت سے صلح نہیں کرنا چاہتی کیونکہ جو شخص میری زندگی برباد کر رہا ہے کہ میں اس کے ساتھ کیوں صلح کروں؟۔۔خلع کے اعلان کے بعد نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران عامر لیاقت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت نشہ کرتا تھا اور نوکروں کے سامنے عزت بھی نہیں کرتا تھا، انہوں نے 2 ،3 بار مارا اور ایک بار گلا دبانے کی کوشش بھی کی۔دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی جانب سے خود پر لگائے گئے الزامات پر آبدیدہ ہوکر ردعمل میں کہا کہ اگر میں غلط عورت تھی تو انھوں نے مجھ سے شادی کیوں کی۔عامر لیاقت کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ خلع دائر کرنے کے بعد عامر لیاقت ہمیں بہت زیادہ دھمکیاں دے رہے ہیں، ایک لڑکی کو شہرت سے کہیں زیادہ عزت کی ضرورت ہوتی ہے۔دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ میری خواہش ہے کہ میری خلع ہو جائے کیوں کہ میں عامر لیاقت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، وہ ابھی اتنی گندی زبان استعمال کر رہا ہے، مستقبل میں یہ سلسلہ کتنا بڑھے گا۔نشے سے متعلق بات کرتے ہوئے دانیہ کا کہنا تھا کہ میرے پاس عامر لیا قت کے خلاف سارے ثبوت ہیں جو کہ وقت آنے پر میں دکھاو¿ں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر خلع کی خبروں کے بعد عامر لیاقت حسین نے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو ان فالو کر دیا ہے۔

دوسری طرف عامر لیاقت حسین نے اپنی انسٹاگرام  سٹوری میں ایک سکرین شاٹ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو انسٹاگرام سے اَن فالو کردیا ہے۔اُنہوں نے دانیہ شاہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’اور تُم کتنی بہادر ہو کہ 15 سال کی عُمر میں طلاق لینے چل پڑی ہو،چا ر ماہ میں سے ایک ماہ میں بڑی عمر گزار لی، جا تجھے ان فالو کیا۔اپنی انسٹاگرام  سٹوری میں عامر لیاقت حسین نے اپنی پہلی اور دوسری اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’گوکہ دونوں کو طلاق نہیں دی لیکن وہ دونوں غیرت مند اور باحیا تھیں دونوں نے میری عزت کی حفاظت کی، اُن دونوں نے پہلے اپنے نام کے ساتھ میرا نام ہٹایا اور پھر طلاق مانگی۔واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے بہاولپور کی عدالت میں تنسیخ نکاح، حق مہر اور خرچہ نان نفقہ کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ دانیہ شاہ نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف پیش کیا ہے کہ عدالت حق مہر کی مد میں 11 کروڑ 51 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دے اور ایک لاکھ روپے ماہانہ خرچہ نان نفقہ مقرر کرے۔ عامر لیاقت نے 10 فروری 2022 کو دانیہ شاہ کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کیا تھا دونوں کی شادی کو محض چند ماہ ہی ہوئے ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں