ghalat khabar tajzia par sakht karwai ka faisla

غلط خبر،تجزیہ پر سخت کارروائی کا فیصلہ۔۔

ایس ای سی پی نے کہا ہے آئندہ گمراہ کن اور غلط خبر یا تجزیئے پر سکیورٹیز ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،ایس ای سی پی کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے  اسٹاک مارکیٹ کے نام نہاد ماہرین کے تجزیےاور معلومات شائع کی گئیں ہیں جو سٹاک مارکیٹ میں عوام اور سرمایہ کاروں کی ٹریڈنگ پر اثر انداز ہوسکتی ہیں۔یہ معلومات اور تجزیے ایسے افراد کی جانب سے دیے جا رہےہیں جو کپیٹل مارکیٹ کے حوالے سے مشاورت فراہم کرنے کی مطلوبہ اہلیت نہیں رکھتے ۔ ان کی آراء و سفارشات کسی تحقیق اور معلومات کی بنیاد پر نہیں ہوتیں، کپیٹل مارکیٹ کے حوالے سے صرف اور صرف مطلوبہ کوالی فی کیشن رکھنے والے منظور شدہ ریسرچ تجزیہ کار ہی مشاورت فراہم کر سکتے ہیں۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں