jang mulazimeen par intezamia ka muqadma

غلط خبر، جنگ کی پی آئی اے سے معافی۔۔

پی آئی اے ترجمان نے اپنے ملازمین میں تنخواہوں کے ساتھ بونس تقسیم کر نے کی خبروں کو بے بنیاد اورجعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے ایک ذمہ دار ادارہ ہے اور اس کو درپیش موجودہ مالیاتی چیلنجز کے پیش نظر ایسی بے بنیاد معلومات پھیلانا اس قومی ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے۔ یہ معلومات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں اور پی آئی اے کے ملازمین اور عام عوام دونوں کو گمراہ کرنے ایک مذموم کوشش ہے،ایسی جعلی خبروں کو شیئر کرنے، شائع کرنے یا پھیلانے سے پہلے ادارے کے ترجمان سے درست معلومات کے لئے رابطہ کرنا چاہئے۔روزنامہ جنگ کے مطابق پی آئی اے ملازمین میں بونس انکریمنٹ تقسیم سے متعلق افضل ندیم ڈوگر کی خبر غلط ثابت ،جنگ گروپ کی ایڈیٹوریل کمیٹی نے انکوائری کی تو یہ خبر غلط ثابت ہوئی یہ خبر سوشل میڈیا پر چلنے والے ایک جعلی سرکلر کی مدد سے تیا ر کی گئی تھی،خبر فائل ہونے کے بعد رات کو متعلقہ ایڈیٹر نے جب ان سے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ یا ترجمان سے اس کی تصدیق کرائیں تو رپورٹر نے کہا کہ اس کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم خبر شائع ہونے کے بعد اگلے دن ہفتے کو جب ان سے پھر متعلقہ ایڈیٹر نے بات کی تو رپورٹر نے جواب دیا کہ گزشتہ رات پی آئی اے سے کسی نے بات نہ ہوسکی تھی ۔ایڈیٹوریل کمیٹی اس غلط خبر کی اشاعت پر معذرت خواہ ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں