ghair shaadi shuda hona buri cheez nahi

غیرشادی شدہ ہونا بری چیز نہیں، نوین وقار۔۔

اداکارہ نوین وقار نے ایک لائیوسیشن کے دوران کہا ہے کہ  شادی ایک اچھی چیز ہے اور سب کو کرنی چاہیے لیکن اگر آپ غیر شادی شدہ ہیں تو یہ بھی کوئی بری چیز نہیں ہے بلکہ یہ آپ کیلئے ایک موقع ہے کہ آپ اپنی خواہشات کو پورا کریں اپنے مقاصد کو حاصل کریں اور زندگی سے لطف اندوز ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی جب کسی منگنی کی تقریب یا شادی میں جاتی ہیں تو آنٹیز کا یہ سوال ہوتا ہے کہ شادی کب کر رہی ہو اور وہ سوچتی ہیں کہ یہ سوال ان سے اس لیے کیا جا رہا ہے کہ وہ ایک لڑکی ہیں حالانکہ ان کے پیچھے کئی ایسے مرد کھڑے ہیں جو گنجے اور بوڑھے ہو رہے ہیں لیکن ان سے یہ سوال نہیں کیا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک غلط انسان کے ساتھ زندگی گزارنے سے بہتر ہے انسان شادی نہ کرے ۔ واضح رہے کہ نوین وقار نے اداکار اظفر رحمن سے شادی کی تھی لیکن تین سال بعد ہی علیحدگی ہوگئی۔۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں