آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوران وطن عزیز پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے لئے لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا اور چیمپئنز ٹرافی کی کوریج کے لئے دنیا بھر سے آنے والے غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں گرینڈ استقبالیہ دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد اور جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کے درمیان کوآرڈینیشن کے لئے سپورٹس صحافیوں کے بلائے گئے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری زاہد عابد نے لاہور پریس کلب کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اسپورٹس کمیٹی کی باہمی مشاورت سے تشکیل کی بھی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ انتطامات کو یادگار بنانے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ،آئی سی سی، پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کوآرڈینیشن بہت ضروری ہے کلب کی اسپورٹس کمیٹی کو اس کا ٹاسک دیا جائے گا۔لاہور پریس کلب کوآرڈینیشن کمیٹی برائے چیمپئنز ٹرافی کے لئے انشاءاللہ پریس کلب اسپورٹس کمیٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ لاہور پریس کلب کی جانب سے قائم کردہ کوآرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین زاہد عابد،کوآرڈینیٹر عمران شیخ،جبکہ ممبران میں محمد اقبال ہارپر، آصف سہیل،اظہرمسعود،رفیق خان،عمران سہیل،افضال طالب(برائے سٹی گورنمنٹ)،مجاہد شیخ( برائے سیکورٹی معاملات) شامل ہیں۔مشاورتی اجلاس میں شریک تمام اسپورٹس جرنلسٹس نے اپنی تجاویز کا اظہار کیا۔اجلاس میں سیکرٹری پریس کلب زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ،سینئرسپورٹس جرنلسٹس سرفراز احمد، آصف سہیل، رفیق خان، محمد اقبال ہارپر،محمد بابر،محمد قیصر چوہان،عمران سہیل،اظہر مسعود، نعیم عباس،اظہر کاظمی،پرویز الطاف،حاجی ندیم،سید وقار حسین، صداقت مغل،طارق سعید،چراغ بلوچ نے شرکت کی.