نئے مالی سال دوہزار بائیس،تئیس کے بجٹ میں غیر ملکی ٹی وی ڈرامہ چاہے وہ سنگل ایپی سوڈ میں ہو یا سریل پلے ہو اُس پر ٹیکسوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ فارن پروڈیوسڈ ٹی وی ڈرامہ کی سیریل پر 10لاکھ روپے فی ایپی سوڈ ٹیکس لیا جائیگا۔ فارن پروڈیوسڈ ٹی وی پلے (سنگل ایپی سوڈ) پر 30لاکھ روپے ٹیکس وصول ہو گا۔ایڈور ٹائزمنٹ جس میں غیر ملکی ایکٹر سٹار ہونگے‘ اس اشتہار پر ایک لاکھ روپے فی سیکنڈ ٹیکس وصولی ہو گی۔فنانس بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمپیوٹر سافٹ ویئر یا آئی ٹی سروسز یا آئی ٹی انیبلڈ سروسز جو پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ میں رجسٹرڈ لوگ کرینگے اُنکی آمدن کا صفر اعشاریہ پچیس فیصد ٹیکس وصول ہوا کریگا۔۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments