غیر ملکی صحافی اور کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کے سینئر پروگرام کنسلٹنٹ سٹیون بٹلر کو ایف آئی اے امیگریشن حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر کئی گھنٹے تک حراست میں رکھا۔ وہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے تھے۔سی پی جے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جوئل سائمن نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’پاکستانی حکام کا سٹیون بٹلر کو ملک میں داخلے سے روکنے کا اقدام حیران کن ہے اور ملک میں آزادی صحافت کے بارے میں فکر مند لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے بٹلر کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہونے پر حراست میں لیا۔ وزارت داخلہ سے منظوری کے بعد امریکی صحافی کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔بٹلر نے ڈان نیوز کو دیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ‘مجھے حکام نے بتایا کہ میرا نام بلیک لسٹ میں ہے اور مجھے آٹھ گھنٹے ایک کمرے میں رہنا پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ “یہ ایک غلط فہمی تھی۔ اگر وزارت مجھے پاکستان جانے کی اجازت دینے کے بارے میں ہدایات دیتی تو یہ واقعہ رونما نہ ہوتا۔ صحافی مظہر عباس نے کہا کہ بٹلر کی حراست ایک شرمناک عمل ہے، اور انہوں نے اس معاملے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ اسٹیون بٹلر کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرکے اسے 2019 میں پاکستان سے ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔
![](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2022/10/first-post.webp)
غیرملکی صحافی لاہور ائرپورٹ پر کئی گھنٹے زیرحراست۔۔
Facebook Comments