پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللہ کو میڈ یا پر مدعو کرنے پر پابندی عائد کر دی اور نادرا نے ان کو غیرملکی قراردیتے ہوئے شناختی کارڈ بھی منسوخ کردیالیکن آپ کو یہ جان کر شدید حیرت ہوگی کہ ان کا بیٹا پاک فوج میں کس عہدے پر فائز ہیں؟پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نادرا نےجمعیت علما اسلام (ف) کے سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کی شہریت ختم کرتے ہوئے انہیں غیر ملکی شہری قرار دیا ہے۔نادرا کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ حافظ حمد اللہ صبور پاکستانی شہری نہیں ہیں، نادرا نے حافظ حمد اللہ کا قومی شناختی کارڈ بھی منسوخ کرکے ضبط کرلیا۔نادرا کی طرف سے آگاہی پر پیمرا نے بھی ٹی وی چینلز پر حافظ حمداللہ کی کوریج کرنے پر پابندی عائد کردی۔پیمرا کے نوٹس میں ٹی وی چینلز کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حافظ حمد اللہ کو پروگرام اور ٹاک شوز میں نہ بلائیں۔پیمر انے حافظ حمد اللہ کی کوریج سے بھی میڈ یا کو روک دیا۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ حافظ حمد اللہ افغان شہریت کے حامل ہیں ۔بعدازاں سینئر صحافی سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’’ 70 کی دہائی میں سرکاری سکول کے ٹیچر کی حیثیت میں ریٹائرمنٹ لینے والے قاری ولی محمد کے بیٹے اور سیکنڈ لیفٹیننٹ شبیر احمد کے والد، سابق سینیٹر حمداللہ کو تاحکم ثانی غیر پاکستانی ڈیکلیئر کردیا گیا۔ حافظ حمداللہ 2002 سے 2006 تک صوبائی وزیر صحت بھی رہے۔ ۔
غیرملکی، میڈیا پر بین، بیٹا پاک فوج میں افسر۔۔؟؟
Facebook Comments