وفاقی حکومت نے فنانس سپلیمنٹری بل میں غیر ملکی ڈراموں اور اداکاروں پر بھاری ٹیکسز کی تجویز دے دی۔وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کیا جس میں تجویز دی گئی ہے کہ غیر ملکی ڈراموں کی ایک قسط پر 10 لاکھ روپے کا ٹیکس نافذ کیا جائے۔ اس کے علاوہ ایک قسط پر مشتمل غیر ملکی ڈرامے پر 30 لاکھ روپے کا ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔ منی بجٹ میں غیر ملکی اداکار کی ایڈورٹائزنگ پر پانچ لاکھ روپے فی سیکنڈ ایڈوانس ٹیکس لگانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

Facebook Comments