ghair mulki drama serials par advance tax ka faisla

غیرملکی ڈرامہ سیریلز پر ایڈوانس ٹیکس کا فیصلہ۔۔

وفاقی حکومت نے غیر ملکی تیار کر دہ ڈرامہ سیریلز پر ایڈوانس ٹیکس نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق ضمنی فنانس بل 2021کےذریعے غیر ملکی تیار کردہ ڈراموں پر ایڈوانس ٹیکس نافذ کیا جائیگا۔۔ضمنی فنانس بل کو  وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا، ذرائع کے مطابق موبائل فون کی سروسز پر بھی ٹیکس میں اضافہ کیا جائیگا۔۔آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کیلئےضمنی فنانس بل میں پانچویں ، چھٹے اور آٹھویں شیڈول کے تحت بہت سی اشیاءپر 350ارب روپے سے زائد کا سیلز ٹیکس استثنیٰ ختم کیا جائیگا ، مکمل طور پر تیار کر دہ گاڑیوں کی درآمد پر بھی 30جون 2022 تک پابندی عائد کی جائے گی، کابینہ کی منظوری کے بعد بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں