koi bartanvi channel pak england series dilchaspi nahi lerha

غیرملکی براڈ کاسٹرز سے پی سی بی کو سوادوملین کا نقصان۔۔

بھارت کی جگہ بنگلہ دیش کی سیریز کرانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کوبنگلہ دیش کی سیریز غیر ملکی براڈ کاسٹرز سے 2؍ اعشاریہ 25؍ ملین ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے اورپی سی بی قانونی جنگ سے بچ گیا۔ تاہم احسان مانی نے غیر ملکی براڈ کاسٹرز کے ساتھ میڈیا رائٹس پر عدالتی چارہ جوئی کے بجائے معاملات افہام و تفہیم اور خوش اسلوبی سے طے کرلئے۔ براڈ کاسٹرز کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی سیریز فیوچر ٹور پروگرام سے ہٹ کر اضافی سیریز ہے اور ہمیں اس کی اطلاع تین ماہ پہلے دینی چاہیے تھی تاکہ ہم اس کی مناسب تشہیر کرسکتے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کی وجہ سے پاک بھارت کرکٹ روابط 13سال سے منقطع ہیں۔بھارت کے ساتھ دوطرفہ سیریز نہ ہونے کی وجہ سےبراڈ کاسٹرز کا دعویٰ ہے کہ اسے بھی توقعات سے کم منافع ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈ کاسٹر کا کہنا ہے کہ بھارت کی سیریز کی جگہ بنگلہ دیش کی سیریز سے ہمیں نقصان اٹھانا پڑا ۔ 2015میں ہونے والا معاہدہ دس اپریل کو ختم ہورہا ہےان پانچ برسوں کے دوران بھارت نے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے گریز کیا۔پی سی بی چیئر مین احسان مانی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے صدر سارو گنگولی کو خط لکھا تھا لیکن انہوں نے جواب دینے کی زحمت نہ کی۔میں کرکٹ کی بہتری کے لئے بات کرنا چاہتا تھا۔احسا ن مانی نے اعتراف کیا کہ حالیہ مہینوں میں ہمارا بھارتی بورڈ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کی میزبانی کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کا استحقاق ہے۔نظم الحسن کی سربراہی میں ایشین کرکٹ کونسل جو فیصلہ کرے گی اسے ہم قبول کریں گے۔ 2018ء میں بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے انکار کیا تھا اس لئے ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں ہوا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا دعوی ہے کہ بنگلہ دیش کی سیریز ہمارے لئے منافع بخش رہی۔براڈ کاسٹرز کے اعتراض کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ کو تین اعشاریہ 75ملین ڈالرز کی آمدنی ہوئی ہے۔پی سی بی ترجمان نے جنگ کے استفسار پر بتایا کہ غیر ملکی براڈ کاسٹرز سے معاملات طے پاچکے ہیں منگل کوچیئرمین احسان مانی پشاور میں اس بارے میں بورڈ کے سب سے طاقتورپالیسی ساز ادارے بورڈ آف گورنرز کو بریفنگ دیں گے اعتماد میں لیں گے۔بنگلہ دیش کی سیریز کے بعدپی سی بی پانچ سال کے لئے نئے ٹینڈر طلب کرے گا۔پی سی بی کے نئے نشریاتی حقوق2020سے2025تک ہوں گے۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں