ٹک ٹاک سٹارصندل خٹک کی ایف آئی اے کی انکوائری کیخلاف درخواست پر وکلا نے بحث کیلئے مہلت مانگ لی ،عدالت نے سماعت11 مارچ تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک سٹارصندل خٹک کی ایف آئی اے کی انکوائری کیخلاف درخواست پر سیشن کورٹ لاہور میں سماعت ہوئی،صندل خٹک نے درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ پاکستانی شہری ہوں ،کبھی کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہی ،ایف آئی اے بار بار طلبی کے نوٹسز جاری کررہا ہے،ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کے وکلا نے عدالت سے بحث کیلئے مہلت مانگ لی ،عدالت نے صندل خٹک کی ایف آئی اے کی انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت11 مارچ تک ملتوی کردی۔
Facebook Comments