arshad shareef ke khilaaf koi muqadma nahi | Fia

غیراخلاقی ٹرینڈز بنانے والے پکڑے گئے۔۔

ایف آئی اے نے سیاسی شخصیات کے غیر اخلاقی ٹویٹر ٹرینڈز بنانے پر مختلف شہروں سے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔سما نیوز کے مطابق یہ کارروائی سائبر کرائم ونگ نے کی ہے،اس حوالے سے گرفتار کئے گئے  ملزمان کے نام عاصم خان اور فخر خان ہیں ,جن پر سیاسی شخصیات کے نامناسب ٹویٹر ٹرینڈ بنانے کا الزام ہے۔ عاصم خان کو لاہور اور فخر علی کو شانگلہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے مختلف سوشل میڈیا پیجز کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا ہے، سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزیدکارروائی شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مختلف سیاسی جماعتوں کی خواتین کے حوالے سے غیر اخلاقی ٹرینڈز بنائے گئے تھے۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں