پیمر اشکایات کونسل کا 89 واں اجلاس جمعرات کے روز پیمرا ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس اس حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل تھا کہ اس میں پیمرا ایکٹ میں گزشتہ سال ہونے والی ترامیم کے بعد الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق شکایات کو نسل سننے کی مجاز ہو گی اور سفارشات / احکامات کے عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں سزا کے تعین کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔ اجلاس میں کونسل نے بول ٹیلین نیوز ، جیو اور ایل ٹی این فیملی کے خلاف تنخواہوں کے عدم آدائیگی سے متعلق شکایات سنی۔ سینئر صحافی امتیاز عالم نے جیو ،سینئر اینکر پر سن روف کلاسرا نے ٹیلن نیوز ، سمیع ابراہیم اور عمران وسیم و دیگر صحافیوں نے بول اور امتیاز علی ، سید عارف رضا زیدی نے ایل ٹی این فیملی کے خلاف شکایات درج کرائی، کونسل نے تیس یوم کی مہلت دیتے ہوئے ایل ٹی این فیملی کو درخواست گزاروں کو معاوضوں کی ادائیگی کا حکم دیا، جب کہ دیگر چینلز کو اگلی میٹنگ میں اپنا موقف پیش کرنےکی ہدایت کی ہے۔۔چیئر پرسن کونسل سید محمد علی نے اجلاس کی صدارت کی ، جبکہ دیگر ممبران میں فوزیہ شاہد ، گوہر زاہد ملک، اشفاق احمد رانا، کیوان حامد راجہ، ڈاکٹر ثریا کنول آفریدی ، ڈاکٹر باسط ریاض شیخ ، افضل بٹ ، ریجنل ڈائریکٹر سیکرٹری کی اوسی سعید احمد سومرو شامل تھے۔
جیو، ٹیلن نیوز،بول ، ایل ٹی این فیملی کے خلاف درخواستیں۔۔
Facebook Comments