youtuber tiktoker lapata high court mien darkhuast

جیوسوپر کو پی ایس ایل دکھانے کا حق نہیں، ہائیکورٹ۔۔

سندھ ہائی کورٹ نے پی ایس ایل 8 کے نشریاتی حقوق کیس میں اے آر وائی نیوز کی درخواست منظور کرلی اور کہا پی ایس ایل 8 کے نشریاتی حقوق اے آروائی کے پاس ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پی ایس ایل 8 کے نشریاتی حقوق سے متعلق اے آر وائی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سندھ ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کہا پی ایس ایل 8 کے نشریاتی حقوق اے آروائی کے پاس ہیں، جیوسوپر کو پی ایس ایل کے میچز دکھانے کا حق نہیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے اے آر وائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے جیو سوپر کی درخواست نمٹادی۔ سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی وی کی درخواست مسترد کردی اور کہا ٹین اسپورٹس کو ضرورت ہو تو پیمرا سے رجوع کرے۔ بعد ازاں اے آر وائی کے وکیل عابد زبیری نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہماری درخواست تھی کہ پی ٹی وی اور پی سی بی ہمارے ساتھ کیا گیا معاہدہ واپس نہیں لے سکتا ہے اور نہ پی سی بی اور پی ٹی سی جیو سپر کو پی ایس ایل 8 کے میچر دیکھانے کی اجازات دے سکتے ، عدالت نے ہماری درخواست منظور کرلی ہے۔ بیرسٹرعابد زبیری کا کہنا تھا کہ عدالت نے پی ٹی وی کی درخواست مسترد کردی ہے اوور اے آر وائی کو کہا ہے جیو سپر کے خلاف کوئی بات نہیں کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ عدالت نے ٹین اسپورٹس کو ضرورت پڑنے پر پیمرا سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں