پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی پر امارات میں ہتکِ عزت کا دعویٰ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق مبینہ خبر دینے پر سینئر صحافی شاہ زیب خانزادہ ، جیو نیوزاور عمر فاروق ظہور کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیاہے ۔ عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”حسن شاد کی سربراہی میں اب میرے متحدہ عرب امارات کے وکلاءجیو ٹی وی، شاہزیب خانزادہ اور دھوکہ باز عمر فاروق ظہور کیخلاف امارات کے قانون کے تحت مجرمانہ ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کرچکے ہیں۔ یاد رہے کہ شاہ زیب خانزادہ نے خبر بریک کی تھی کہ توشہ خانہ کے تحائف عمر فاروق ظہور نامی شخص نے خریدے ہیں اور اس نے تحائف کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو بھی جاری کیں۔ ان تحائف سے متعلق شاہ زیب خانزادہ نے دعوے بھی کیئے جس پر عمران خان نے اسے بے بنیاد قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا تھا ۔
جیو اور شاہزیب خانزادہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز۔۔
Facebook Comments