جیو نیوز سے وابستہ دو صحافیوں کو کینیڈا کی طرف سے کوئین الزبتھ ایوارڈ تفویض کیا گیا ہے۔جیو نیوز کے مقبول پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ” کے میزبان سہیل وڑائچ اور سینئر نیوز کاسٹر محمد جنید کو حکومتِ کینیڈا کی طرف سے کوئین الزبتھ ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔کینیڈین رکن فیڈرل پارلیمنٹ اقراء خالد نے سہیل وڑائچ کو آفیشل سرٹیفکیٹ اور کوئین الزبتھ ایوارڈ پیش کیا۔دوسری تقریب میں کینیڈین رکن فیڈرل پارلیمنٹ شفقت علی نے محمد جنید کو صحافتی خدمات اور کھیلوں کے فروغ پر کوئین الزبتھ ایوارڈ پیش کیا۔
Facebook Comments