jang geo ke numainde ke walid ko loot lia gya

جیونیوز پی ایس ایل میچز دکھائے گا۔۔

پاکستان سُپر لیگ نائن کا شاندار ایونٹ اس مرتبہ برطانیہ میں جیو نیوز پر اسکائی چینل سیون تھری فور پر براہ راست فری ٹو ایئر نشر کیا جائے گا۔انٹرنیشنل سُپر اسٹارز سے سجا پی ایس ایل پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کا سب سے شاندار ایونٹ ہے جس کا پورے سال شائقین کرکٹ کو انتظار رہتا ہے، برطانیہ میں اس برس پی ایس ایل یوکے کے ناظرین کے لیے فری ٹو ایئر نشر کیا جائے گا۔اس کا مطلب ہے کہ پی ایس ایل نائن کے میچز کو یوکے میں بارہ اعشاریہ سات ملین افراد اسکائی چینل کے ذریعے اپنے گھروں میں بیٹھ کر دیکھ سکیں گے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل نائن 17 فروری کو شروع ہوگا جبکہ فائنل 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں