جیو نیوز نے ایک بار پھر پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں تاریخ رقم کر دی۔ گزشتہ سال 2024 میں ٹی وی کے کسی بھی ایک سال کے سب سے زیادہ یعنی 27 ہزار 341 جی آرپیز اور 12 ارب ڈیجیٹل ویوز کے ساتھ جیو نیوز نے ملک کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے نیوز نیٹ ورک ہونے کا اعزاز برقرار رکھتے ہوئے اپنا گزشتہ ریکارڈ مزید بہتر کرلیا۔جیو نیوز اپنے ناظرین کا شکرگزار ہے جنہوں نے دوسرے تمام چینلز کے مقابلے میں جیو کو ٹی وی اور ڈیجیٹل کی دنیا میں سب سے زیادہ وقت دیا اور گزشتہ 21 برسوں کی طرح اس سال بھی اس پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
Facebook Comments