geo news mein kaam chor hartaal ka aelaan

جیونیوزمیں کام چھوڑ ہڑتال کااعلان۔۔

جیو نیوز انتظامیہ کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے پر مسلسل وعدہ خلافیوں پر ورکرز کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 12فروری 2020 سے تمام بیوروز میں کام چھوڑ ہڑتال کی جائے گی۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ  جیو نیوز انتظامیہ اور ورکرز کمیٹی کے منگل  یعنی آج ہونے والے مذاکرات ناکام رہے۔۔ مذاکرات میں انتظامیہ کی جانب سے تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے ایک نیا شیڈول دینے کی کوشش کی گئی جسے کمیٹی کی جانب سے یکسر مسترد کردیا گیا ۔۔پپو کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران گروپ ایم ڈی فنانس  کا  آمرانہ رویہ مذاکرات کی ناکامی کا باعث بنا جس کے دوران انہوں نے ادارے سے 50 فیصد لوگ فارغ کرنے کے لیے کہا اور مسلسل یہ بات کہتے رہے کہ ان کے پاس ملازمین کو تنخواہیں دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ ورکرز کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ انتظامیہ بالخصوص  ایم ڈی فنانس  کے رویے کے خلاف بدھ سے تمام بیوروز میں صبح 8 بجے سے دوپہر  ایک بجے تک کوئی ٹکر یا خبر فائل نہیں کی جائے گی اور نہ ہی کوئی فوٹیج آن ایئر کے لیے بھیجی جائے گی۔ ورکرز کمیٹی کے مطابق ہڑتال کو مزید آگے بڑھانے کا فیصلہ انتطامیہ کے رویے کو دیکھ کر کیا جائے گا۔۔ منگل کو ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے پپو نے کچھ اندرونی کہانی بھی شیئر کی ہے۔۔پپو کے مطابق  انتظامیہ کو کمیٹی نے کہا کہ ۔۔بیگار لینے سے ریٹنگ نہیں آتی۔۔ریٹنگ آتی ہے جب ملازمین کو وقت پر تنخواہیں ملیں۔۔ انہیں تنخواہ کے آسرے میں نہ رکھیں۔۔مذاکرات کے دوران ورکرز ایکشن کمیٹی کے ایک رکن نے انکشاف کیا کہ بچوں کی اسکول فیس نہیں دے سکا، گھر میں راشن ختم ہوچکا، شرمندگی ہورہی ہے۔۔ کمیٹی کے ایک رکن نے بدھ سے اس وقت تک دفتر نہ آنے کا اعلان کیا جب تک سیلری نہیں آجاتی۔۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں