geo news mein internal audit

جیونیوز میں ہراسمنٹ کا واقعہ ، انکوائری شروع۔۔

جیونیوز میں ہراسمنٹ کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ہراسمنٹ کا یہ واقعہ جیونیوز کے کراچی ہیڈآفس میں زبان زدعام ہے۔۔ پپو کے مطابق یہ واقعہ پانچویں فلور پر موجود ایک شعبے میں کام کرنے والی دو خواتین کے ساتھ پیش آیا جس کی رپورٹ دونوں خواتین ورکرز نے ایچ آر کو کردی۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ایچ آر نے اس سلسلے میں انکوائری شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ جیومیں ایسے معاملات کے حوالے سے عظمی الکریم کو کہاجاتا ہے جو ان دنوں ترکی میں ہیں اور انہوں نے دونوں خواتین سے رابطہ کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ یہ کوئی جنسی ہراسمنٹ کا واقعہ نہیں بلکہ باڈی شیمنگ، ڈانٹ ڈپٹ اور اسی حوالے سے سخت زبان استعمال کرنے سے متعلق ہے۔ خواتین نے جب اپنے ہیڈ سے اس معاملے کی شکایت کی تو انہوں نے الٹا ایک خاتون سے معافی بھی منگوائی اورہراسمنٹ کا الزام جس پر تھا اسے کچھ نہیں کہا۔ ایچ آر نے بھی اس معاملے کو شروع میں ایزی لیا لیکن جب ان تک ایک آڈیو پہنچائی گئی (پپو نے یہ آڈیو عمران جونیئر ڈاٹ کام کو بھی دی ہے )تو ایچ آر نے اس معاملے میں سنجیدگی اختیار کی اور فوری طور پر نوٹس لے لیا، تاہم ابھی تک اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے الٹا ہراسمنٹ کا شکار خواتین کی شفٹ بھی تبدیل کردی گئی ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں