جیونیوز میں کارکنان آج (پیر) صبح دس بجے سے مکمل لاکڈڈاؤن کررہے ہیں، پپو نے انکشاف کیا ہے کہ صبح دس بجے سے شام پانچ بجے کے دوران بلیٹن تو ہوں گے لیکن کوئی بریکنگ نہیں چلے گی کیوں کہ تمام رپورٹرز ہڑتال پر ہوں گے۔۔ شام چھ بجے کا بلیٹن نہیں ہوگا۔۔ پپو کے مطابق انتظامیہ نے اگر شام پانچ بجے تک تمام جیوورکرز کو اب تک کی تمام تنخواہیں فوری ادا کردیں تو یہ لاکڈڈاؤن ختم ہوجائے گا ورنہ شام چھ بجے سے جیونیوزکی اسکرین بلیک ہوجائے گی یعنی کچھ بھی نہیں چلے گا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ آج چاربجے کمیٹی کی انتظامیہ سے میٹنگ متوقع ہے جس میں اہم فیصلہ سامنے آسکتا ہے۔۔پپو کے مطابق مالکان کو یہ موقع دیا جائے گا کہ وہ تمام ملازمین کی تمام تنخواہیں ادا کردیں، البتہ شام چھ بجے کے بعد بلیٹن بھی بند کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ فہیم صدیقی اوراظہرحسین کراچی سے جب کہ لاہو رکے بیوروچیف رئیس انصاری بھی اسلام آباد پہنچ چکے ۔۔دوسری طرف میر شکیل الرحمان اپنی کون سی چالیں چلتے ہیں ابتک ان کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔۔
جیونیوز میں لاکڈڈاؤن، کب کیا ہوگا؟؟
Facebook Comments