pabandia qabool karna hamare DNA mein nahi

جیونیوزکو احتجاج کے حوالے سے کچھ نشر نہ کرنے کا حکم تھا، حامد میر۔۔

سینئر صحافی و اینکرپرسن حامد نے انکشاف کیا ہہے کہ چھبیس نومبر کو پی ٹی آئی کے ورکروں پر گولیاں چلائی گئیں۔لوگ زخمی ہوئے۔عینی شاہد ہوں۔۔ پی ٹی آئی کے کارکن نہتے تھے۔۔ یہ حکومت کی جیت ہے نہ پی ٹی آئی کی ہار۔۔ وائس آف امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا ہمارے دفتر جیو اسلام آباد میں آرڈر آیا کہ بتیاں بجھا دیں اور چلے جائیں۔کچھ بھی نشر نہ کرنے کا حکم تھا اور پھر فائرنگ ہوئی۔۔ان کا کہنا تھا کہ ڈریں اس وقت سے جب کارکن بھی بندوق اٹھالیں ۔اسٹیبلشمنٹ اور حکومت ہوش کے ناخن لیں ۔جبر سے پی ٹی آئی ختم نہیں مزید مضبوط ہوگی۔پنجاب کا ہر شہر جیل بنادیاگیاتھا اس لئے پنجاب سےلوگ نہ آنے کا تاثر غلط ہے۔جو یہ سمجھتا ہے پھر دھرنا یا احتجاج نہیں ہوگاوہ عقل سے عاری ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں