noon league hukoomat mein geo faide mein raha

جیونیوزکی بندش، پراسرار معاملہ بن گیا۔۔

ملک کے مختلف شہروں میں کیبل آپریٹرز کو جیو نیوز کی نشریات بند یا پچھلے نمبروں پر ڈالنے کی ہدایات دے دی گئیں۔وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس اعوان کی پریس کانفرنس کے فوری بعد جیو نیوز کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔جیو نیوز کے ڈائریکٹر نیوز رانا جواد کے مطابق پیمرا حکام کی جانب سے ملک کے بڑے کیبل آپریٹرز سے کہا گیا ہے کہ وہ جیو نیوز کی نشریات کو بند کردیں یا پھر اسے پچھلے نمبر پر ڈال دیا جائے۔ذرائع کے مطابق کئی شہروں میں جیو نیوز کو پچھلے نمبروں پر ڈال دیا گیا ہے یا پھر اس کی نشریات بند کردی گئی ہیں۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے متعدد علاقوں میں جیو نیوز کی نشریات بند یا پھر پچھلےنمبروں پرڈال دیا گیا ہے۔دوسری جانب چیئرمین پیمرا کا کہنا ہے کہ جیو نیوز کے بارے میں ایسے کوئی احکامات نہیں دیے۔علاوہ ازیں بعض کیبل آپریٹرز نے جیوز نیوز کو بند کرنے یا پچھلے نمبروں پر ڈالنے سے انکار کردیا ہے۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں