noon league hukoomat mein geo faide mein raha

جیوکی بندش کے خلاف رٹ دائر۔۔

جیونیوزکی کیبل پربندش اورآخری نمبروں پر دھکیلنے کےخلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرسٹر جہانگیر جدون کے ذریعے درخواست جمع دائر کی گئی، راجااحسن محمود ستّی نےدرخواست میں سیکرٹری کابینہ کو فریق بنایا ہے۔درخواست میں معاون خصوصی اطلاعات ، سیکریٹری وزارت آئی ٹی اورسیکریٹری اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں چیئرمین نیب اور چیئرمین پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میڈیا کو کنٹرول کرنے کا اقدام عدالت غیرقانونی قرار دے،جیونیوزکومیرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری سےپہلےکےنمبرپربحال کیاجائے ۔ساتھ ہی یہ استدعا بھی کی گئی کہ میڈیا کو کنٹرول کرنے کی موجودہ کارروائی کو آئین کے منافی قرار دیا جائے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ جیو نیوز کی بندش میڈیا ہاؤس کو خاموش کرانے کی کوشش ہے،پٹیشن کےفیصلےتک جیوٹی وی چینلزکی پوزیشن تبدیل یا ڈسٹرب کرنے سے روکا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ مدعا علیہان کو میڈیا ہاؤسزکو ہراساں کیے جانے اور ادارتی پالیسی کنٹرول کرنےکےہتھکنڈوں سے روکا جائے۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں