geo news ke senior reporter ke ghar chori ki wardaat

جیونیوزکے سینئر رپورٹر کے گھر چوری کی واردات۔۔

ممبر کراچی پریس کلب اور سینئر رپورٹر جیو نیوز طارق ابوالحسن کے گھر  چوری کی واردات ہوگئی، نامعلوم چور سینئر صحافی کے گھر سے پانچ موبائل فونز اور دو لیپ ٹاپ لے گئے۔ دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)نے   جیونیوزکےسینئر رپورٹر  طارق ابوالحسن کے گھر  چوری کی واردات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر خلیل ناصر،جنرل سیکریٹری نعمت خان اور اراکین مجلس عاملہ نےجیونیوز کے سینئر رپورٹر طارق ابوالحسن  کے گھر سے لیپ ٹاپ اورموبائل فون  اور نقد رقم چوری ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور آئی جی سندھ اورحکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرائیں  اور شہر میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث افراد کے خلاف جلد ازجلد کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ سامان واپس برآمد کروایا جائے۔ طارق ابوالحسن  کے گھر پر  رات تقریبا 3 بجے کےقریب چوردیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور گھر سے  لیپ ٹاپس اورموبائل فون لے کر فرارہوگئے ۔کے یوجے دستور کے صدر خلیل ناصر اور جنرل سیکریٹری نعمت خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور پولیس صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دیتی ہےآئے روز صحافی ڈکیتوں کے رحم وکرم پر ہوتے ہیں۔ کےیوجے دستور نے سندھ حکومت کیا کہ وہ سینئر رپورٹر طارق ابوالحسن کے گھر سے چوری شدہ سامان جلد برآمد کروائےبصورت دیگر صحافی راست اقدام پر مجبور ہوں گے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں