jang geo ke numainde ke walid ko loot lia gya

جیونیوزکے صحافی کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور۔۔

راولپنڈی کے ایک ایڈیشنل سیشن جج نے جیو نیوز کے صحافی وقار ستی کی 19 ستمبر تک قبل از گرفتاری ضمانت منظور کر لی، جن کے خلاف پولیس نے توہین مذہب اور ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا تھا۔پی ایف یوجےکے صدر افضل بٹ سمیت کئی صحافی اظہاریکجتی کے لئے وقار ستی کے ہمراہ عدالت کے باہر موجود تھے۔۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کے دفتر میں دائر درخواست ضمانت میں وقار ستی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر جعلی اور بے بنیاد ہے۔ جیو کے صحافی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے منسوب اقتباسات پر مشتمل ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ عدالت نے وقار ستی کو پچاس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی۔۔ صحافی وقار ستی نے عدالتی حکم ملنےکے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ وہ صحافی برادری ، سول سوسائٹی، وکلاء اور ساتھی پاکستانیوں کی طرف سے اظہار یکجہتی سے بہت متاثر ہیں۔ جنہوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ  پنجاب حکومت کی من گھڑت، جعلی ایف آئی آر کے خلاف ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں