jang geo ke numainde ke walid ko loot lia gya

جیونیوزکے رپورٹر،کیمرہ مین پر فائرنگ۔۔

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں جیو نیوز کے رپورٹر یاسر شاہ اور کیمرا مین پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے، تاہم وہ  محفوظ رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران موٹر سائیکل سے گر کر رپورٹر یاسر شاہ اور کیمرا مین زخمی ہوگئے۔یاسر شاہ پر فائرنگ راولپنڈی روڈ پر موٹر سائیکل سوار افراد نے کی، جو ماسک پہنے ہوے تھے، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔رپورٹر یاسر شاہ اور کیمرا مین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان نے ہمارا پیچھا بھی کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) فرحان خان  کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم جائے وقوعہ اور اسپتال میں موجود ہے، جیو نیوز کے رپورٹر یاسر شاہ اور کیمرا مین کو گولیاں نہیں لگیں۔ڈی پی او نے کہا کہ یاسر شاہ اور کیمرا مین موٹر سائیکل سے گرے اور زخمی ہوئے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جائے وقوعہ سے کوئی خول نہیں ملے، تحقیقات جاری ہے۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ گمبٹ میں درج کر لیا گیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں