جیونیوزکراچی میں بھی کرونا کے شبہ میں ڈی ایس این جی ڈرائیور اور سیٹلائٹ انجیئنرز کو گھر بھیج دیا گیا۔۔ پپو کے مطابق یہ ڈرائیور ایک صوبائی وزیر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اپنی ٹیم کو لے کر گیا تھا۔۔ ایک کیمرہ مین اور دو سیٹلائٹ انجیئنر بھی ساتھ ساتھ تھے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ڈی ایس این جی ڈرائیور کو پانچ دن کے لئےآئسولیشن کا کہا گیا ہے۔۔ جس کے بعد سیٹلائٹ انجیئنرز نے بھی کہا تو انہیں بھی گھر جانے دیا گیا۔۔جب اس حوالے سے نیوز ڈیسک پر ذمہ داران کو بتایاگیا تو جواب ملا کہ۔۔جانے دو ایونٹ پر، کچھ نہیں ہوتا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ایچ آر بھی فون کرکے صرف اتنا پتہ کررہا ہے کہ ڈی ایس این جی اسٹاف کے پاس ماسک، گلوز،سینٹائزر ہیں یا نہیں۔۔انہیں اتنی توفیق نہیں کہ کوئی جاکر دیکھ بھی لے کہ ان کے پاس ایسا کچھ نہیں جس سے وہ اپنی تھوڑی بہت حفاظت کرسکیں۔۔
جیونیوزکراچی میں بھی مشتبہ کیسز سامنےآگئے۔۔
Facebook Comments