جیونیوز میں پندرہ اکتوبر سے باقاعدہ ڈاؤن سائزنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا پہلے روز سوسے زائد لوگوں کو فارغ کردیاگیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ فارغ کئے جانے والوں میں جیومانیٹرنگ سے پچپن لوگ ہیں جب کہ پچاس سے زائد کا تعلق سی ایم ڈی اور ایم آئی آرڈی اوردیگر شعبوں سے ہے۔ پپو کے مطابق فارغ کئے جانے والوں سے تحریری استعفے لئے جارہے ہیں۔ایچ آر سے کال کرکے بلایاجاتاہے فوری استعفا لے کر اسی وقت گھر بھیج دیاجاتاہے۔۔پپو نے فارغ ہونے والے کئی لوگوں کے نام بھی بتائے ہیں لیکن انہیں اگلی جاب میں کوئی مشکل نہ ہو اس لئے ہم جان کے ان لوگوں کے نام یہاں بیان نہیں کررہے۔۔پپو کا کہناہے برطرفیوں کا یہ سلسلہ آئندہ کچھ روز تک جاری رہے گا۔
Facebook Comments