میڈيا کے محاذ پر پاکستان کی پہلی دفاعی لائن بنا ’جیو نیوز‘، امن کی بات کرنے پر جیو نیوز بھارتی میڈیا کو کھٹکنے لگا۔امن اور پاکستان کی آواز جیو نیوز سرحدوں کے اندر بھی، سرحدوں کے پار بھی، مقبولیت ملنے پر بھارتی میڈيا نے جیو کے خلاف نفرت پھیلانا شروع کردی۔بھارتی اینکر نے اپنے مبصر پر غصہ نکالا لیکن بے دھیانی میں جیو نیوز کو امن کے سفیر کا لقب دے دیا۔پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کا موقف اور امن کی آواز بلند کرنے والا جیو، دنیا کو پاکستان کا امن کا بیانیہ بتانے میں سب سے پہلے، سب آگے جیو نیوز، اب دشمنوں کو کھٹکنے لگا ہے۔بھارتی میڈیا نے جیو ٹی وی کے خلاف نفرت پھیلانی شروع کر دی، بھارتی میڈیا کی جیو پر تنقید کی وجہ صرف امن کی بات کرنا ہی نہیں، اسے اس بات کا بھی غصہ ہے بھارت کے جھوٹے الزامات کا پول بھی تو جیو نیوز نے ہی دنیا کے سامنے کھول کر رکھا۔جیو نے بھارت کی طرف سے دہشت گردی کے اڈے پر کئے جانے والے نام نہاد حملے کی حقیقت بے نقاب کر دی اور پوری دنیا کو دکھا دیا کہ 26 فروری کو بالا کوٹ کے قریب جہاں حملہ ہوا وہاں کوئی دہشت گرد نہیں بلکہ ایک بے گناہ ’کوا‘ مارا گیا۔ایک بھارتی ٹی وی کی میزبان نے اپنے ایک مہمان کو ڈانٹ پلاتے ہوئے کہا کہ اگر تمہیں اپنی فورسز کے دعوے پر شک ہے تو جاؤ جا کر جیو ٹی وی پر بیٹھ جاؤ۔امن کا پرچم تھامے جیو نیوز کو بھارت میں تنقید کا سامنا ہے، یہ پہلا موقع نہیں جب جیو نے امن کی آواز بلند کی ہو۔پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے امن کی آشا زبان زد عام ہے۔
جیونیوزبھارتی میڈیا کو کھٹکنے لگا
Facebook Comments