کراچی پریس کلب کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں سیکرٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد، پی ایف یوجے دستور کے سیکرٹری اے ایچ خانزادہ، پی ایف یوجے رہنما لالہ اسد پٹھان، کے یوجے دستور کے صدر خلیل ناصر، سیکرٹری نعمت خان، کے یوجے کے صدر فہیم صدیقی، سیکرٹری رانا لیاقت ، کے یوجے کے صدر اعجاز احمد، سی آر اے کے صدر کاشف ہاشمی، سیکرٹری ریحان چشتی، پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹوگرافرز کے سیکرٹری محمد جمیل، پروفیسر توصیف احمد، کراچی پریس کلب کے نائب صدر مشتاق سہیل، خازن احتشام پاشا، جوائنٹ سیکرٹری اسلم خان، رکن گورننگ باڈی ذوالفقار راجپر،فاروق سمیع، امتیاز خان فاران، اصغر عمر سمیت صحافتی تنظیموں کے رہنما شریک ہوئے، اجلاس میں جیونیوزکے بیوروچیف کراچی فہیم صدیقی اور بیوروچیف اسلام آباد مدثر سعید کی برطرفی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور فی الفور بحالی کا مطالبہ کیا، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ جیونیوزکے ملازمین کی برطرفیوں ، این آئی آر سی میں مقدمات، بول نیوز سمیت تمام اداروں میں تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کے خلاف بدھ سے کراچی پریس کلب میں احتجاجی کیمپ لگایاجائے گا،جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سول سوسائٹی، مزدور رہنماؤں اور وکلا برادری سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد کو شرکت کی دعوت دی جائے گی، اجلاس نے مطالبہ کیا کہ جیونیوزانتظامیہ اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے اور جبری برطرفیوں،ملازمین پر این آئی آر سی میں قائم مقدامات واپس لئے جائیں، اجلاس میں اے آر وائی، سما، آج ٹی وی، سنوٹی وی اور دیگر اداروں سے ملازمین کی جبری برطرفیوں کی بھی مذمت کی گئی جب کہ بول نیوز سمیت تمام میڈیااداروںمیں تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فی الفور تنخواہیں جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ جوائنٹ ایکشن کمیتی کے اجلاس میں شریک تمام صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میڈیا مالکان کے آمرانہ فیصلوں، آزادی اظہاررائے پر پابندی اور معاشی قتل عام کے خلاف کراچی سمیت پورے پاکستان کی صحافی برادری متحد ہے، اگر ہمارے مطالبات منظور نہیں کی کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار میڈیا دفاتر تک بڑھایا جائے گا۔
جیونیوز اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی۔۔
Facebook Comments