جیونیوز میں تنخواہوں کی عدم اور تاخیر سے ادائیگی کے معاملے پر منگل کے روز ہیڈآفس کراچی سمیت کئی اسٹیشن پر کارکنوں نے کام چھوڑ ہڑتال کردی جس کے بعد انتظامیہ نے ورکرز کی کمیٹی سے مذاکرات کے بعد جولائی میں اپریل اور مئی جب کہ اگلے ماہ یعنی میں جون کی سیلری جب کہ ستمبر میں جولائی اور اگست کی تنخواہیں ایک ساتھ دینے کا اعلان کیاگیا۔۔ کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق۔۔”تنخواہوں کی عدم اور تاخیر سے ادائیگی کے معاملے پر کمیٹی اور جیو نیوز انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں طے پایا ہے کہ جولائی 2019 میں دو تنخواہیں ادا کردی جائیں گی جن کا طریقہ کار کچھ اس طرح ہوگا کہ رواں ہفتے میں اپریل کی تنخواہ کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوگا جو جمعہ 19جولائی تک مکمل ہوجائے گا جبکہ مئی کی تنخواہ بھی 30 جولائی تک ادا کردی جائے گی۔مالی بحران کی وجہ سے جیو نیوز انتظامیہ کا موقف تھا کہ عید الاضحی سے پہلے ایک اور تنخواہ کی ادائیگی مشکل ہے لیکن کمیٹی کا موقف تھا کہ یہ ناممکن نہیں ہے جس پر بالاخر یہ طے پایا ہے کہ ماہ اگست میں عیدالاضحی سے پہلے جون کی دو لاکھ تک کی تنخواہ ادا کردی جائے گی جبکہ اس سے اوپر کے بیچز کی تنخواہ عید کے بعد لیکن اگست کے مہینے میں ہی ادا ہوگی۔۔کمیٹی کی کوشش تھی کہ آج کے مذاکرات میں تنخواہوں کے بقایا جات کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے طے ہوجائے اور الحمداللہ یہ طے پایا ہے کہ ماہ ستمبر میں جولائی اور اگست کی دو تنخواہیں ادا کرکے تنخواہوں کے بقایا جات کا مسئلہ ہمیشہ کے یے حل کردیا جائے گا اور ماہ ستمبر کے اواخر میں کمیٹی اور جیو نیوز کی انتظامیہ ایک بار پھر بیٹھ کر صورتحال کا جائزہ لیں گے اور آئندہ تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے کوئی ایک تاریخ مقرر کرنے پر اتفاق کریں گے۔۔کامیاب مذاکرات کے بعد جیو نیٹ ورک کے تمام ڈپارٹمنٹ میں اسٹرائیک ختم کی جارہی ہے ہم معمول کے مطابق اپنے دفتری امور انجام دیں گے۔۔”
جیونیوز میں دو بار 2 ماہ کی تنخواہوں کا اعلان۔۔
Facebook Comments