تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے پر جیو نیوز انتظامیہ کی مسلسل وعدہ خلافیوں اور ہٹ دھرمی پر جیو نیوز کی ورکرز کمیٹی نے اپنے احتجاج کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ہفتہ 15 فروری سے کام چھوڑ ہڑتال صبح آٹھ بجے سے شام 4 بجے تک کی جائے گی ۔پپو کا کہنا ہے کہ ورکرز کمیٹی کے ایک اجلاس میں طے پایا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا کیونکہ انتظامیہ نہ صرف ہر ماہ ایک تنخواہ دینے کے وعدے سے پھر چکی ہے۔ بلکہ اُس وعدے سے بھی پھر چکی ہے کہ جنوری میں کلیئر ہونے والے ایک لاکھ تک کی تنخواہ کے بیک لاگ کو دوبارہ بڑھنے نہیں دیا جائے گا۔ ورکرز کمیٹی یہ باور کرانا چاہتی ہے کہ منگل کو ہوئے مذاکرات میں انتظامیہ نے تنخواہوں کی ادائیگی کا جو نیا شیڈول دیا ہے وہ ورکرز کو کسی صورت قبول نہیں۔ ہفتے 15 فروری سے صبح آٹھ بجے سے 4 بجے تک بیوروز، او ایس آر ڈیسک اور اسپورٹس ڈیسک سے کوئی ٹکر یا خبر فائل نہیں کی جائے گی اور نہ ہی کوئی فوٹیج آن ایئر کے لیے بھیجی جائے گی۔ پپو کاکہنا ہے کہ ۔۔ورکرز کمیٹی اگلے ہفتے اپنے احتجاج کا لائحہ عمل نئے سرے سے ترتیب دے گی۔۔
جیونیوز، احتجاج کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ۔۔
Facebook Comments