jang geo ke numainde ke walid ko loot lia gya

جیوملازمین نے احتجاج کیلئے کمر کس لی۔۔

پاکستان کا نمبر ون نیوز چینل ہونے کے دعویدار جیو نیوز کے ملازمین ایک بار پھر مہنگائی اور تنخواہوں کی تاخیر سے پریشان ہوکر احتجاج پر مجبور ہوگئے، ملازمین کی جانب سے 2018 میں بنائی گئی ورکرز کمیٹی نے گزشتہ ہفتے جیونیوز کے مالکان اور انتظامیہ کو ایک نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ دیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ  جنگ اور جیو گروپ کی  ڈیجیٹل میڈیا کی ماہانہ آمدن ملاکر 100 کروڑ روپے سے تجاوز کرگئی ہے اور ملک میں مہنگائی کی شرح بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، ایسے میں تمام میڈیا گروپس اپنے ملازمین کو بھاری انکریمنٹ دے چکے ہیں بلکہ کئی چینلز نے تو دو اور تین بار بھی انکریمنٹ دیے، جبکہ جیوملازمین آج بھی 2015 کی تنخواہوں پر کام کرنے پر مجبور ہیں اس لیے آمدن کے حساب سے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کی شرح کے حساب سے کم از کم 100 فیصد انکریمنٹ دیا جائے، اس چارٹر پر جیونیوز کے ہیڈآفس اور تمام بیوروز کے افسران اور ملازمین نے سائن کیے ہیں۔۔ چارٹر آف ڈیمانڈ میں جیومالکان اور انتظامیہ کو 17 فروری تک کی تاریخ دی گئی تھی تاہم مالکان نے ابھی تک جیو ورکرز کمیٹی سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا جس کے بعد جیو ورکرز کمیٹی نے ڈیڈلائن گزرنے کے بعد بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں جیونیوز کے ہیڈآفس اور تمام بیوروز میں جمعہ کو ایک میٹنگ بھی ہونے جارہی ہے جس میں تمام ملازمین احتجاج کے طریقہ کار پر مشاورت کرکے فیصلہ کریں گے۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ جیو ملازمین کا مطالبہ اگر تسلیم نہ کیا گیا تو ہفتے کے روز سے جیو کے تمام تمام دفاتر بشمول کراچی ہیڈآفس احتجاج کا آغاز ہوجائے گا۔۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں