کراچی یونین آف جرنلسٹس نے جیو نیوز کے ملازمین کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے جیو نیوز کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کی رکی ہوئی تنخواہیں اور بقایاجات فوری ادا کیئے جائیں اور مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر فوری طور پر عمل کیاجائے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر اعجاز احمد جنرل سیکریٹری عاجز جمالی اور ایگزیکٹو کونسل کے تمام ارکان نے ملک بھر میں جیو نیوز کے ملازمین کے احتجاج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ کے یو جے جیو اور جنگ گروپ کے ملازمین کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور کے یو جے ملازمین کی آواز میں آواز ملا کر ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ کے یو جے کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ کراچی میں جیو نیوز کے ہیڈ آفس میں ملازمین نے کام کے دوران بنیر اٹھا کر دفتر میں احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کی توجہ مبذول کروائی لیکن جیو انتظامیہ کی خاموشی اور بے حسی انتہائی افسوس ناک ہے۔ کے یو جے نے جیو اور جنگ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بلا تاخیر تنخواہیں جاری کرکے ملازمین کی بے چینی کو ختم کیا جائے اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیاجائے ملازمین کی جانب سے میڈیکل کی بحالی کے مطالبے پر عمل کیا جائے۔
جیوملازمین کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں، کے یوجے۔۔
Facebook Comments