geo mulazimeen ka har tarah se sath denge

جیوملازمین کا ہرطرح سے ساتھ دینگے، کے یوجے دستور۔۔

 کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے  جیو نیوز کی انتظامیہ کی طرف سے 11 ملازمین کے خلاف قانونی، جائز اور پر امن احتجاج پر نیشنل انڈسٹریل ریلشنز کمیشن میں قانونی کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے  جیو نیوز کے اقدام کا نوٹس لینے اور کمیشن کی کارروائی رکوانےکا مطالبہ کیا ہے۔ کے یو جے دستور کے صدر خلیل ناصر ، جنرل سیکریٹری نعمت خان اور اراکین مجلس عاملہ نے کہا کہ جیونیوز کی انتظامیہ نے بجائے جائز اور قانونی مطالبات  کو پورا کرنے کے ایک ایسا راستہ چنا ہے جس سے میڈیا مالکان اور ملازمین آمنے سامنے آجائیں گے اور اس عمل سے ملک میں آزادی اظہار رائے کے لیے جاری جدوجہد کمزور ہوگی۔ صدر کے یو جے خلیل ناصر نے اپنے بیان میں یاد دلایا کہ ملازمین اور صحافی یونین جنگ گروپ کے ساتھ ہر برے وقت میں کھڑی رہی ہے مگر چینل انتظامیہ نے انہیں ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی کی جو کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے۔ جنرل سیکریٹری نعمت خان جیو نیوز کے مالکان اور انتظامیہ کو انہیں کے “جیو اصول” یاد دلاتے ہوئے  کہا کہ جیو نے آمریت کے خلاف جمہوریت کی جانبداری کا باقاعدہ اقرار کیا ہے  مگر آج اپنے ہی ملازمین کے خلاف اپنے ہی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بدترین ڈیکٹیڑشپ کا ثبوت دیا۔ نعمت خان نے کہا کہ جیو نیوز کے ملازمین کے تمام ترمطالبات جائز ہیں اس لیے کے یو جے دستور نے نہ صرف ان مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا بلکہ بڑھ چڑھ کر ایکشن کمیٹی کے مظاہروں میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ گروپ میں لیبرقوانین اور انسانی حقوق کی  خلاف ورزی ہورہی ہے۔ ایک بڑے عرصے سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے، جبکہ انتظامیہ دیگر قانونی کی بھی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کے یو جے دستور ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر جیونیوز کی انتظامیہ کے اس غیر قانونی اقدام کا نوٹس لیں، نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کو کیس کی سماعت سے فوری طور پر روکیں اور چینل انتظامیہ کو ملازمین کے جائز مطالبات ماننے کے لیے پابند کریں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں