jang geo ke numainde ke walid ko loot lia gya

جیومیں آج سے ملازمین احتجاج پر۔۔۔

جیو نیوز کے ملازمین کی تنخواہوں میں ڈیڑھ سو فیصد اضافے، تنخواہوں کی ہرماہ کی پہلی تاریخ کو ادائیگی پراویڈنٹ فنڈ اور گریجویٹی کے مطالبات جیو انتظامیہ کی جانب تسلیم نہ کئے جانے پر جیونیوز کے ملک بھر میں دفاترکے اندر آج سے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے، اس حوالے سے دفاتر کے اندر بینرز بھی آویزاں کردیئے گئے ہیں۔۔۔ جیوملازمین نے اپنے مطالبات کو تسلیم کرنے کے لئے جیونیوز انتظامیہ کو  17 فروری 2023  کی رات 12 بجے تک کی ڈیڈلائن دی تھی، لیکن  انتظامیہ کی جانب سے کوئی مثبت ردعمل  سامنے نہیں آیا۔۔پپو کے مطابق جیونیوزکے ملازمین کے اپنے مطالبات کے حق میں  احتجاج کے پہلے مرحلے میں ہفتہ 18 فروری کی صبح 8 بجے سے تمام ملازمین اپنے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھیں گے جس میں اسکرین پر آنے والے افراد اینکرز، پروگرامز کے میزبان، فیلڈ میں جانے والے رپورٹرز اور کیمرہ مین اور ہیڈ آفس سمیت تمام بیوروز میں موجود تمام اسٹاف بھی شامل ہے۔۔قبل ازیں جیونیوز کے ملازمین نے جیوگروپ کے میرشکیل الرحمان، میر ابراہیم الرحمن،اظہر عباس اور رانا جواد کے نام چارٹر آف یاددہانی کے عنوان سے ایک خط بھیجا تھا جس میں ملازمین نے اس شکوے سے آغاز کیا کہ آپ نے ہمارے 9 فروری 2023 کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر کسی مثبت ردعمل کا مظاہرہ نہیں کیا اور ہمیں یہ موقع ملا کہ ہم اس یاد دہانی کے نئے خط کے ساتھ آپ کے سامنے مزید کچھ مطالبات رکھ سکیں جیوملازمین کے مطابق ،  9 فروری سے اب تک ملک میں منی بجٹ، بجلی، گیس اور پیٹرول کے نرخوں میں ہونے والے اضافے نے مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ کردیا ہے اس لیے دوبارہ سے یاددہانی کرائی  جارہی ہے۔ جیوملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ  تنخواہوں میں اب 100 فیصد نہیں بلکہ ڈیڑھ سو فیصد اضافہ کیا جائے۔تنخواہیں ہر ماہ کی پہلی تاخیر کو ادا کی جائے اس میں قطعی کوئی تاخیر نہ کی جائے۔جیونیوز میں تمام ملازمین کو لیبرقوانین کے تحت گریجویٹی اور پراویڈنٹ فنڈ بھی دیا جائے۔جیوملازمین کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں آخری بار اضافہ 9 سال قبل کیا گیا تھا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ جیوملازمین کے احتجاج کے حوالے سے عمران جونیئر ڈاٹ کام کے قارئین کو ہر اپ ڈیٹ کے ساتھ آگاہ رکھیں گے، پپو کا کہنا ہے کہ چونکہ جیوگروپ تمام چینلز کا امام ہے جب تک اس کا قبلہ درست نہیں ہوتادیگر چینلز کے ملازمین بھی ذہنی اذیت کا شکار رہیں گے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں