geo ki film ka youtube par record

جیولایاچھوٹی عید پر میٹھی نشریات۔۔

خصوصی رپورٹ۔۔

 پاکستان کے سب سے بڑے اور سب سے مقبول ٹیلی ویژن نیٹ ورک ”جیو“ نے ہمیشہ کی طرح اس برس بھی اپنے ناظرین کی خوشیاں دوبالا کرنے اور مسلمانوں کے سب سے بڑے تہوار ”عید الفطر“ کو یادگار بنانے کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ میٹھی عید کی میٹھی خوشیوں کا مزہ دوبالا کرنے کیلئے ”جیو نیٹ ورک“ نے اس بار بھی ایک سے بڑھ کر ایک بہترین پروگرام ترتیب دیکر عید کیلئے سب سے بہترین اور سب سے میٹھی سوغات تیار کر لی ہے۔ کورونا کی وبا کو مدِ رکھتے ہوئے اس عید پر بھی جیو نیٹ ورک نے اپنی تھیم کو ”گلے پھر ملیں گے، اس بار مناؤ دید کی عید“ کے نام سے سجایا ہے جس میں عید کی خصوصی ٹرانسمیشن،اسپیشل بلیٹنز، خصوصی کوریج، ٹاک شوز، مارننگ شوز، ڈرامے، ٹیلی و فیچرز فلمیں، اسلامی تاریخ پر مشتمل سیریلز، خصوصی شوز اور لالی ووڈ کی سپر ہٹ فلمیں عید کی رونق بڑھائیں گی۔ واضح رہے”جیوسوپر“ اور ”جیو کہانی“ نے بھی عید کی مناسبت سے بہترین پروگرام تخلیق کئے ہیں۔ ”جیو نیوز“ کے مقبول مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں عید کے تینوں دِن خوشیاں سمیٹی جائیں گی۔ عید کے پہلے دِن عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار، سروں کی شان اور پاکستان کی پہچان راحت فتح علی خان مہمان ہوں گے۔”خبرناک“ بھی عید اسپیشل ہوگا۔ پروگرام ”بہ زبان یوسفی“ اور ”توں کیہہ جانے“ کا بھی خصوصی شو نشر کیا جائے گا۔ حالات حاضرہ پر مشتمل پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں مزاحیہ مشاعرہ خوشیاں بکھیرے گا اور ”اسکور“ میں نامور کرکٹرز عدنان صدیقی اور محمد حفیظ اپنی عید کی سرگرمیاں عوام کے سامنے لائیں گے۔ سہیل وڑائچ کی میزبانی میں ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ کا اسپیشل شو نشر ہوگا جس میں ٹک ٹاک اسٹار ”جنت مرزا“ مہمان بنیں گی۔ ”جشن کرکٹ“ کا اسپیشل شو بھی دھوم مچائے گا۔ عید اسپیشل ”خبرناک“ میں معروف سیاستدان ”فیاض الحسن چوہان، عظمیٰ بخاری، فلم اسٹار میگھا اور ریسلر خان بابا“ رنگ جمائیں گے۔ عید کے دوسرے دِن ”جیو پاکستان“ میں معروف اداکار فیصل قریشی، ثنا فیصل، علی سفینہ، حرا ترین اور دنا نیر مبین مہمان ہوں گی۔ پروگرام ”بزمِ جیو“ میں معروف رائٹر اصغر ندیم سید مہمان ہوں گے۔ ناصر مدنی کا ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ بھی دکھایا جائے گا۔”رپورٹ کارڈ“ میں فردوس عاشق اعوان، احسن اقبال اور شرمیلا فاروقی کی آمد ہوگی۔ اس کے علاوہ ”خبرناک“ میں بھی عید کی اسپیشل ٹرانسمیشن نشر ہوگی۔ عید کے تیسرے دِن ”جیو پاکستان“ کا ”بیسٹ آف“ نشر ہوگا۔ پروگرام ”بزمِ جیو“ میں معروف اداکار ”عرفان کھوسٹ“ مہمان بنیں گے۔ پروگرام ”توں کیہہ جانے“ بھی پیش ہوگا۔ عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ (مرحومہ) نور جہاں پر خصوصی دستاویزی فلم بھی پیش کی جائے گی۔ پروگرام ”اسکور“ کے نئے شو میں نئے کھلاڑی شان مسعود، اعصام الحق، ہرنیا خان عید کی خوشیاں دوبالا کریں گے، پروگرام ”بہ زبانِ یوسفی“ اور ”خبرناک“ کا عید اسپیشل شو بھی نشر کیا جائے گا۔ ”جیو ٹی وی“ کے ناظرین عید کے پہلے دِن فیچر فلم ”دی ڈونکی کنگ“ سے محظوظ ہوں گے۔ اسلامی تاریخ پر مشتمل سیریل ”کورولس عثمان“ اور مقبول سیریل ”عشق جلیبی“ کی میگا سیریل نشر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ دِل چھو لینے والی محبت کی کہانی پر مشتمل ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کا شاہکار سیریل ”خدا اور محبت“ بھی لطف دوبالا کرے گا۔ ڈرامہ سیریل ”فِتور“، ”قیامت“، ”کاسہئ دِل“ اور سبق آموز کہانیوں پر مشتمل ڈرامہ ”مکافات“، اللہ کے خوبصورت نام اور اسپیشل شو ”قرآن سب کیلئے“ عید کی خوشیاں دوبالا کرے گا۔ عید کے دوسرے دِن فیچر فلم ”رانگ نمبر 2“ دکھائی جائے گی۔ ”کورولوس عثمان، عشق جلیبی، فِتور“ اور ٹیلی فلم ”سیاپا“ سے بھی ناظرین لطف اندوز ہوں گے۔ عید کے تیسرے دِن فیچر فلم ”لوڈ ویڈنگ“ نشر ہوگی۔ ”عشق جلیبی، خدا اور محبت، قرآن سب کیلئے، کاسہئ دِل، کورولوس عثمان“، ٹیلی فلم ”لو سیاپا“ اور ”فلمی سیاپے“ عید کا لطف دوبالا کریں گے۔ اس کے علاوہ ”جیو سوپر“ اور ”جیو کہانی“ نے بھی عید کی مناسبت سے بہترین پروگرام تیار کئے ہیں۔(خصوصی رپورٹ)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں