ghalat khabar chalane par geo news ko 40 crore ka legal notice

جیو کیوں ٹارگٹ بنا، جیوکا موقف۔۔

خصوصی رپورٹ۔۔

جیو کیوں ٹارگٹ بنا؟ جیو کے خلاف کارروائی کیوں؟ حکومت جیو مخالف کیوں؟جیو نے کی کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی سرد مہری اور ڈینگی کے کنٹرول میں حکومتی کوتاہی کی نشاندہی کی۔جیو نیوز نے آٹا چینی بحران اور مہنگائی کے حوالے سے عوام کے مسائل کو اجاگر کیا اور لینڈ مافیا کے زمینوں پر قبضے پر اعلیٰ عدلیہ کی سماعتوں کی بھرپور کوریج کی۔جیو نیوز نے یہ حقائق بیان کیے اور حکومت کے زیرعتاب آگیا۔

ڈینگی جب بے قابو ہوا اور عوام مرنے لگے ،اسے کنٹرول کرنے میں حکومت نے سست روی کا مظاہرہ کیا، تو جیو نے عوام کو درپیش مسئلہ موثر انداز سے اٹھایا اور حکومتی ایوانوں کو جھنجھوڑا ۔کرونا وائرس کے پھیلاو پر سرد مہری پر جیو نیوز نےحکام کو آڑے ہاتھوں لیا ،جیو عوام کے لیے فکر مند کیوں ہے، حکومت کو یہ پسند نہیں آیا۔جیوکا قصور یہ تھا کہ ملک میں گندم اور آٹا بحران پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی پر عوام کی آواز بنااور تحقیقاتی صحافت کے ذریعے ذمے داران کی نشاندہی کی لیکن حکومت کو یہ پسند نہ آیا۔جیو کا قصور یہ تھا کہ چینی بحران پر بھی عوام کی بھرپور آواز بنا اور مافیا اور گٹھ جوڑ کی نشاندہی کی لیکن عوام سے جیو کی یہ ہمدردی بھی اس کا جرم بن گیا۔جب مافیا نے عوام کو چینی سے محروم کیا، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑی اور خود حکومتی اعدادوشمار نے پردہ کیا چاک تو جیو کی کوریج ہی اس کا قصور بن گئی۔بجلی و گیس کے اضافی اور غلط بلنگ کی نشاندہی جیو نیوز نے کی، حکومت کو جیو کا یہاں بھی عوام کی آواز بننا پسند نہ آیا۔پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی نااہلی اور صوبے میں بدانتظامی اور شہروں کے کچرے، گندگی جیسے مسائل کی نشاندہی بھی جیو کا قصور ٹھہرا۔

ٹیکس ہدف پورا کرنے میں ناکامی پر حکومتی خامیوں کی نشاندہی بھی جیو کا قصور تھا ۔یہ ہے وہ چارج شیٹ اور جیو نیوز کا قصور ،جس کے باعث جیو نیوز ہدف بنا اور نشانہ بھی بنا۔(خصوصی رپورٹ)۔۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں