geo ki serial tere bin ka season two bnane ka aelan

جیوکی سیریل تیرے بن کا سیزن ٹو بنانے کا اعلان۔۔

معروف ڈرامہ سیریل “تیرے بن” کی شاندار کامیابی کے بعد اب اس ڈرامے کا سیزن 2 بنانے کا اعلان ہوگیا ہے۔ ڈرامے کے پروڈیوسر عبد اللّٰہ کادوانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈرامے کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔عبداللہ کادوانی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ “تیرے بن کا غیر معمولی سفر پاکستانی انٹرٹینمنٹ کی تاریخ میں بے مثال سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے اختتام کو پہنچا۔”اُنہوں نے لکھا کہ “تیرے بن کو سب سے بڑا بلاک بسٹر بنانے پر ہم اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں، میں اور اسد قریشی دنیا بھر کے ناظرین کا ہمارے ڈرامے کو بے پناہ محبت دینے کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔” اُنہوں نے اپنے پارٹنر اور دوست اسد قریشی اور اداکاروں  کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ “”تیرے بن” کی شاندار کامیابی کی وجہ اسد قریشی کی قیادت ہے، جبکہ وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی شاندار پرفارمنس کو سلام جنہوں نے اس ڈرامے کے مرکزی کرداروں کو شاندار طریقے سے پیش کیا ہے اور ان کے غیر معمولی ٹیلنٹ اور جادوئی آن اسکرین کیمسٹری نے ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کی، مرتسم اور میرب کی کہانی کو اور بھی ناقابل فراموش بنا دیا۔جیو کی اس ڈرامہ سیریل نے  گذشتہ 3 برس کی بلند ترین 18.6 ریٹنگ کو سر کیا۔ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ٹاپ ٹرینڈنگ کرنے والی پہلی اور واحد پاکستانی ڈرامہ سیریل بنی ۔ جس نے ٹی وی پر نشر ہونے کے دوران ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب پر مجموعی طور پر 3بلین سے زائد ویوز کا معرکہ اپنے نام کرلیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں