انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ جولائی کے مہینے میں بھی ناظرین کی محبتیں سمیٹ کر مقبولیت میں سب پر بازی لے گیا ہے۔ جیونے گزشتہ ماہ بھی مدِمقابل انٹرٹینمنٹ کے تمام چینلز کو مات دیکرمقبولیت کی نمبر ون پوزیشن کو برقرار رکھا۔ یکم تا 31 جولائی ”جیو ٹی وی“ کی مجموعی جی پی آر 24 گھنٹے میں 4478 اور پرائم ٹائم میں 2342 رہی جو دیگر معاصر چینلز سے کہیں زیادہ تھی۔۔ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کے پیش کردہ سیریلز نے بھی مقبولیت کی ایسی دھوم مچا رکھی ہے جولائی کے ساتھ ساتھ اگست میں جاری ہے۔ جیوٹی وی پر نشر کی جانے والی کہانیاں ناظرین کی پسند اور توقعات سے کہیں زیادہ بڑھ کر رہیں جنہیں لوگ اس وقت بھی اپنی پسند کی سند دے رہے ہیں۔ ڈرامہ سیریل ”ڈور“ 27/ جولائی کو 5.9 ریٹنگ کے ساتھ سب سے اونچی اُڑان پر چھایا رہا۔ سیریل ”رنگ محل“ 8.8 کے ساتھ اگست کے مہینے میں بھی مقبولیت کے عروج پر ہے جبکہ جولائی میں اس سیریل ریٹنگ 7.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔ ڈرامہ سیریل ”فتور“ کی تجسس بھری قسط نے 5/اگست کو 7.9 ریٹنگ لیکر سب کو حیران کردیا۔ اپنی پہلی ہی قسط سے ناظرین کا ایک اور پسندیدہ سیریل ”بیچاری قدسیہ“ نے 31 جولائی کو 4.1 اور یکم اگست کو 5.5 ریٹنگ کے ساتھ سب سے زیادہ دیکھا گیا۔ 30/ جولائی کو سیریل ”خدا اور محبت“ کی ریٹنگ 11.6 اور 6 /اگست کو 12.9 ریکارڈ کی گئی۔ اس طرح سے جیو انٹرٹینمنٹ چینل اپنے مدِ مقابل چینلز میں نا صرف ریٹنگ چارٹ پر بلکہ سوشل میڈیا پر بھی چھایا رہا۔ بلاک بسٹر سیریل ”خدا اور محبت“ نے ایک ارب سے زائد ویوز حاصل کرکے ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا، اور ڈیجیٹل میڈیا پر مقبولیت کانیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ اس وقت بھی جیو کے مختلف ڈرامے سوشل میڈیاپر لاکھوں ہٹس حاصل کرکے اس کی مقبولیت میں مزید چار چاند لگا رہے ہیں۔