جیو ٹی وی“ سے نشر ہونے والی ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“کی اسپیشل ٹیلی فلم ”روپوش“ نے آج تک کی پاکستانی ٹیلی فلم کی تاریخ کی سب سے بلند 105 جی آر پیز حاصل کرکے جہاں ایک ریکارڈ قائم کیا وہیں اِس کی مقبولیت اور شہرت کی دھوم ڈیجیٹل پلیٹ فارم ”یوٹیوب“ پر مسلسل جاری ہے۔ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی تخلیق ٹیلی فلم ”روپوش“ نے پاکستان کے مقبول ترین یوٹیوب چینل ”ہر پل جیو“ 200 ملین سے زائد ویوز حاصل کرکے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ دسمبر میں یوٹیوب کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق علی فیضان کی ہدایات میں بننے والی ٹیلی فلم ”روپوش“ پہلا پاکستانی کونٹینٹ بھی ہے جو سال 2022 میں 10 ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہی۔
Facebook Comments