جیو ٹی وی کے مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل ”خدا اور محبت“ نے یوٹیوب پر ایک ارب یعنی (100کروڑ)سے زائد ویوز حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ پاکستانی انٹرٹینمنٹ کیلئے یہ پہلا موقع ہے جس نے اپنے چاہنے والوں کی اس قدر محبتیں سمیٹ لی ہیں۔ شوبز انڈسٹری میں پروڈیوسرز کی نامور جوڑی عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کے بینر تلے تخلیق کئے گئے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ”خدا اورمحبت“ نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب پر اب تک نشر ہونے والی اقساط، اوایس ٹی اور پروموشنز پر مجموعی طو رپر 100 کروڑ یعنی (One Billion) سے زائد ویوز حاصل کرکے لازوال اور ناقابل تسخیر ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ ہدایتکار وجاہت حسین کی خوبصورت عکس بندی میں فیروز خان اور اقراء عزیز کی جوڑی کو ناظرین کی بے پناہ چاہت نے پسندیدگی کے عروج پہنچا دیا ہے۔ یہ سیریل ہر جمعہ کی رات آٹھ بجے جیوٹی وی پر آتا ہے۔۔
